Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فہمیدہ مرزا بھی نادہندہ قرار

کراچی...اسٹیٹ بینک نے عام انتخابات 2018 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 277امیدواروں کو نادہندہ قراردے دیا ۔اسٹیٹ بینک کی الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی فہرست میں 277امیدوارنادہندہ قرار پائے ۔ ان امیدواروں میں پیپلزپارٹی کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا شامل ہیں۔فہمیدہ مرزا نے عام انتخابات 2018 کیلئے پیرپگارا کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے پلیٹ فورم سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی فہرست کے مطابق فہمیدہ مرزا کے ذمے بینکو ں کے 276ملین واجب الاادا ہیں۔فہمیدہ مرزا نے اپنی شوگر ملز کیلئے504ملین روپے کے قرضے معاف کرائے ۔
مزید پڑھیں:حناربانی کھر اور فیصل واڈا ڈیفالٹر نکلے؟

شیئر: