Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستا ن میں چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر ہفتے کو ہوگی

کراچی...پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔عیدالفطر ہفتہ16 جون کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میںچیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت ہوا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے۔مفتی منیب الرحمن نے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا ۔ملک کے کسی حصے سے رویت ہلال کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ عیدالفطر ہفتہ16 جون کو ہو گی۔اس سے قبل رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کی گئی تھی کہ شوال کا چاند دکھائی دینے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
 

شیئر: