Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مطاف میں بنگلہ دیشی کی خودکشی

مکہ مکرمہ..... حرم شریف کی بالائی منزل سے ایک 56سالہ بنگلہ دیشی نے جمعرات کی صبح چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ مطاف میں موجود ایک سوڈانی زائر اس سے متاثر ہوکر زخمی ہوگیا۔ یہ ایک ہفتے کے اندر اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے۔ابتدائی رپورٹ میں یہ نہیں معلوم ہوسکا تھا کہ مطاف میں متاثر شخص کا تعلق کس ملک سے ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق وہ ایک سوڈانی تھا۔ عمر کے5ویں عشرے میں تھا۔ ایشیائی اس کے اوپر آکر گرا جس سے اسکا دایاں بازو ٹوٹ گیا جبکہ کئی دانت ٹوٹ گئے۔ شہری دفاع کے اہلکار اسے اجیاد اسپتال علاج کیلئے لے گئے تاہم ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اسے النور اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے سی سی کیمروں کی مدد سے بتایا کہ بنگلہ دیشی نے رکاوٹیں عبور کرکے پہلی منزل پہنچ کر چھلانگ لگائی تھی۔ اس کے آس پاس کوئی نہیں تھا۔ الحرم پولیس اسٹیشن کے اہلکار واقعہ کے حقیقی محرکات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کررہے ہیں۔ 
 

شیئر: