Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت سمیت اکثر ممالک میں آج عید ہوگی

ریاض..... سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات سمیت بیشتر مسلم ممالک میں آج جمعہ کو عید الفطر منائی جائیگی۔سعودی ایوان شاہی نے سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے تناظر میں واضح کیا کہ 15جون 2018ءبروز جمعہ کو عید منائی جائیگی۔ سپریم کورٹ نے مملکت کے مختلف علاقوں میں قائم رویت ہلال کمیٹیوں کی رپورٹوں پر جو عینی شاہدین کی شہادتوں پر مشتمل تھی واضح کیا تھا کہ29رمضان 1439ھ جمعرات کو عید الفطر کا چاند نظر آگیا ہے۔ سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے پر خادم حرمین شریفین، ولی عہد ، سعودی شہری ،مملکت میں مقیم مسلم تارکین، اورتمام امت مسلمہ کو عید الفطر کی مبارکباد بھی پیش کی۔ ہانگ کانگ میں بھی آج ہی عید منائی جائیگی۔ 
 

شیئر: