Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کے پی کے میں آج عید‘ پشاور میں نماز کا بڑا اجتماع

پشاور- - - -صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں رہنے والوں نے آج عید الفطر منائی جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں شہری مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق کل عید منائیں گے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں رواں برس رمضان المبارک کے ایک ہی دن آغاز ہونے سے شہریوں کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ امسال عید الفطر بھی ایک ہی دن پورے ملک میں بیک وقت منائی جائے گی تاہم گزشتہ شب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں اجلاس کے بعد شوال کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا میں چاند کی رویت کا اعلان کردیا گیا تھا جس کے بعد صوبے کے مختلف علاقوں میں آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔حسب روایت پشاور میں نماز عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع مسجد مہابت خان میں ہوا اس کے علاوہ مختلف علاقوں کی مساجد میں اجتماعات ہوئے۔

مزید پڑھیں:سعد رفیق نے دوسری شادی کا اعتراف کرلیا

شیئر: