Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انگریزی کے ماہر سعودیوں کے لئے 26شاندار ملازمتیں

 ریاض..... بزنس انسائیڈر ویب سائٹ نے اعلان کیا ہے کہ جو سعودی نوجوان انگریزی زبان اچھی طرح سے بول اور لکھ سکتے ہوں ان کے لئے اوسط سالانہ آمدنی 225ہزار ریال تک کی 26ملازمتیں مہیا ہیں۔ ڈالر میں یہ آمدنی 60ہزار کے لگ بھگ ہوگی۔ ویب سائٹ نے واضح کیا ہے کہ 26اسامیاں حاصل کرنے کے امیدواروں کو انگریزی زبان قواعد و ضوابط کی پابندی کے ساتھ آنا ضروری ہے۔ ہر اسامی میں مختلف زمرے ہونگے۔ 2026ءتک ملازمت میں ترقی کا سلسلہ جاری رہیگا۔ جس قدر اچھی انگریزی آتی ہوگی اور جتنا زیادہ مطلوبہ ہنر میں کمال حاصل ہوگا اسی تناسب سے اوسط تنخواہ میں بھی اضافہ ہوتا چلا جائیگا۔ ویب سائٹ میں تربیتی امور کے ماہر اشتہارا ت کے ایڈیٹر غنائی شاعر ریڈیائی خبروںکے تجزیہ نگار ، تعلیمی نصاب کو بہتر بنانے والے ثانوی کے استاد، ادبیات و لسانیات کے استاد ، لسانیات کے مختلف کورس پیش کرنے والے ، مواصلاتی کورس کے ماہر، فلسفے کے استاد، تکنیکی امو رکااسکرپٹ لکھنے والے، لائبریری سائنس کے استاد، نرسنگ کے استاد ،امور تدبیری منزلی کے استاد اور تاریخ کے ٹیچر وغیرہ کی اسامیاں پیش کی ہیں۔
 

شیئر: