Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیرو کاعید ٹیزر،شاہ رخ اور سلمان کارقص

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ”زیرو“ کا سب کو انتظار ہے جسے رواں برس کے آخر تک ریلیز کیا جائے گاتاہم شائقین کو عید کا تحفہ دینے کے لئے فلم کی ٹیم نے ’زیرو‘ کا عید ٹیزر جاری کردیا جسے شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر شیئر کیا۔”زیرو“ کے عید ٹیزر کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سلمان خان کو بھی دکھایا گیا ہے، جو چھوٹے قد کے شاہ رخ کے ساتھ عید ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔ایک منٹ 20 سیکنڈ دورانئے کے ٹیزر میں صرف شاہ رخ اور سلمان خان کو ہی دکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں آنجہانی اداکارہ سری دیوی بھی مختصر خصوصی کردار میں دکھائی دیں گی۔ا ن کے علاوہ رانی مکھرجی اور کاجول سمیت دیگر بالی وڈ اداکار بھی فلم میں دکھائی دیں گے ۔ شاہ رخ خان کے ساتھ انوشکا شرما اور کترینہ کیف مرکزی کردارادا کر رہی ہیں۔”زیرو“ رواں برس 21 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: