Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہماری ٹیم ہارے یا جیتے اسکے ساتھ ہیں ، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض.... سعودی ولیعہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا ہے کہ ورلڈ فٹبال کپ کے افتتاحی میچ میں شریک سعودی قومی ٹیم فتح یابی اور ناکامی ہر دو صورت میں ہماری اپنی ٹیم ہے ۔ ہماری ٹیم جیتے یا ہارے ہر حال میں ہم اس کے ساتھ ہیں ۔ ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ناقدین ورلڈ فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب میں سعودی اور روسی قومی ٹیموں کے میچ میں ولیعہد کی شرکت سے قبل ہی سعودی ٹیم کی شکست کی توقعات ظاہر کر رہے تھے ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے اس حوالے سے اپنا نقطہ نظر یہ کہہ کر واضح کر دیا کہ ہم اپنی ٹیم کے ساتھ ہیں وہ جیتے یاہارے ۔ القحطانی نے کہا کہ ہار دردناک ہے ۔ قومی ٹیم کے دلدادگان کا غصہ قابل فہم ہے البتہ ہمارے دشمن اشتعال انگیزی اور زخموں پر نمک چھڑکنے کےلئے اس واقعہ کو خوب اچھال رہے ہیں ۔ ہمیں اس کی کوئی پروا نہیں ۔ دوسری جانب سعودی ولیعہد نے روسی صدر پوٹین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور سعودی عرب کے درمیان تعاون پوری دنیا کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔ عالمی تیل منڈی کی بابت دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔
 

شیئر: