Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے والا مشتبہ شخص زیر حراست

  لندن ... لندن کے اسپتال میں زیر علاج کلثوم نواز کے کمرے میں مشتبہ شخص نے گھسنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا۔ کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے والے شخص کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے، اس نے خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے سیکیورٹی بریک کی۔ پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بتایا کہ مشتبہ شخص کسی سے اجازت لئے بغیر کمرے میں گھسا۔ یہ شخص سیکیورٹی والوں کو بے وقوف بنا کر کمرے میں چلا گیا ہم پہلے ہی والدہ کی طبیعت کی وجہ سے پریشان ہیں۔واضح رہے کہ کلثوم نواز کو کو دل کا دورہ پڑا ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:کلثو م نواز چند دن وینٹی لیٹر پر رہیں گی

شیئر: