Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد

کراچی- - - متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 245 (جمشید کوارٹر ؍ فیروز آباد) سے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے مرحلے میں ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اُدھر پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فاروق ستار کے خلاف کئی مقدمات ہیں اور انہیں عدالت کی جانب سے مفرور بھی قرار دیا جا چکا ہے اور ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں جبکہ رہنما ایم کیو ایم نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ان مقدمات کا ذکر نہیں کیا تھا۔سماعت کے دوران ریٹرننگ افسر نے فاروق ستار کے جانچ پڑتال کے موقع پر پیش نہ ہونے پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے حقائق چھپانے اور مقدمات کا ذکر نہ کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -کراچی سے 50فیصد نشستیں جیتیں گے،سعید غنی

شیئر: