Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتخابات قریب‘ الیکشن کمیشن کے کئی اہم عہدے خالی

اسلام آباد- - - -   الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درجنوں پوسٹیں خالی ہونے کی وجہ سے الیکشن سے متعلق امور کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کئی اہم عہدے جن میں 2 صوبائی الیکشن کمشنرز کے عہدے بھی شامل ہیں، قائمقام افسران سے چلائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں ترقیاں نہ دینے کی وجہ سے ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت 2 ایڈیشنل سیکرٹری، 3 ڈائریکٹر جنرل، 3 ڈائریکٹر اور 7 ریجنل الیکشن کمشنر سمیت 18 سے 21 گریڈ کی درجنوں پوسٹیں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے ادارے میں افسران کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں صرف 5 ہفتے باقی رہ گئے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن میں کئی اہم عہدے خالی ہونے کی وجہ سے انتخابی معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن ندیم قاسم نے صورت حال کی تصدیق کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ اس سے عام انتخابات کے امور میں کوئی فرق نہیں پڑے گا اور انتخابی امور متاثر نہیں ہوں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -لاڈلے کیلئے لاہور میں خاص حلقہ بنایا گیا،سعد رفیق

شیئر: