Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر اعظم سے عرب امارات کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد.. نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امارات کی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ یو اے ای کے سفیر عبید ابراہیم سالم الزابی نے منگل کو نگراں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ امارات کے سفیر نے کہا کہ یو اے ای پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا خواہاں ہے۔ ناصر الملک نے کہا کہ نگران حکومت پاکستان میں جمہوریت کے مزید فروغ کیلئے آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعظم کے سنگا پور اور برطانیہ میں اثاثے

شیئر: