Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر ممنون سے افغان چیف ایگزیکٹو کی ملاقات

 دوشنبے... صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام خطہ کے استحکام اور ترقی کیلئے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ ان مقاصد کے حصول کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ دوشنبے میں افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ سے ہونے والی ملاقات میں صدر ممنون نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔ اس موقع پر صدر نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداﷲ عبداﷲ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ دریں اثناءصدر ممنون نے ترکمانستان کے صدر قربان علی سے بھی ملاقات کی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے پر بتاد لہ خیال ہوا۔ ترکمانستان،پاکستان،افغانستان اور ہند کے درمیان گیس منصوبہ تاپی کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
مزید پڑھیں:آرمی چیف جنرل باجوہ پولینڈ پہنچ گئے

شیئر: