Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارودی سرنگیں بچھانے والے دہشتگردوں پر عالمی پابندیاں لگائی جائیں، ریاض سیمینار

 ریاض..... ریاض سیمینار کے شرکاءنے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ بارودی سرنگیں بچھانے والے دہشت گردوں پر پابندی عائد کی جائیں۔ یمن میں بارودی سرنگو ں کے جنگل نے یمنی شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔ سرنگوں سے متاثرین کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ ذرائع ابلاغ آگہی مہم چلا کر مقامی باشندوں کو سرنگوں کے خطرات اور ان سے بچاﺅکے طور طریقوں سے آگاہ کریں۔ حوثیوں نے بارودی سرنگیں بچھانے کیلئے بچوں سے بھی کام لیا ہے ۔ انہیں ڈیڑھ سو ڈالر دے کر بارودی سرنگیں بچھوائی گئی ہیں۔ اس قسم کے بچے کی ذہنیت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ انہیں مستقبل میں معاشرے کے معمار کے طور پر کام کرنے کے سلسلے میں مشکلات آئیں گی۔ شرکاءکا کہنا ہے کہ حوثی تخریب کاری اور تباہ کاری جو جنگ کا عنوان دیئے ہوئے ہیں۔ یہ جس علاقے سے بھی شکست کھاکر پسپائی اختیار کرتے ہیں وہاں کوئی چیز بھی صحیح حالت میں نہیں چھوڑتے۔ یمنی افواج اور عرب اتحادیوں کو سب سے زیادہ مشکل بارودی سرنگوں کی صفائی کے سلسلے میں پیش آرہی ہے۔ شرکاءنے بارودی سرنگوں سے متاثرین کی مدد کیلئے ذہنی و سماجی اصلاح کے مراکز قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سیمینار میں یمن کے وزیر برائے انسانی حقوق محمد عسکر ، شاہ سلمان امدادی مرکز میں طبی امداد کے ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ المعلم ، یمنی وزارت دفاع کے اعلیٰ عہدیدار بریگیڈیئر حسین الہیال ، یمن میں انسانی حقوق کے مرکز کے ڈائریکٹر ولید الابارہ اوردیگر شامل تھے۔ 
 

شیئر: