Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹکٹوں کی بندر بانٹ پر پی ٹی آئی کراچی بھی تقسیم کا شکار

کراچی: اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آفس کے باہر سیکڑوں کارکنان انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم سے عدم اتفاق کرتے ہوئے 4 روز سے دھرنے پر بیٹھے ہیں جس کے بعد کراچی میں بھی ٹکٹوں ہی کے معاملے پر پی ٹی آئی تقسیم کا شکار ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے مختلف رہنماﺅں نے کراچی سے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناراض رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر ٹکٹوں کی بندر بانٹ کے ماہر ہیں۔ پی ٹی آئی کراچی کی قیادت نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل کارکنان کی جانب سے انصاف ہاﺅس میں احتجاج کیا گیا تھا اس دوران دفتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ناراض گروپ میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکنان شامل ہیں اور انہوں نے ٹکٹوں کے معاملے میں بندر بانٹ کیے جانے کا الزام لگا کر آئندہ انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

شیئر: