Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرویز مشرف اپنی ہی جماعت کی قیادت سے مستعفی

کراچی: سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف اپنی ہی سیاسی جماعت کی قیادت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے عدالت کی جانب سے اپنی نااہلی سے متعلق فیصلے کے بعد اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے استعفا دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اے پی ایم ایل کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد کی جانب سے اس اہم فیصلے کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ سابق صدر کی عدالت سے نااہلی ختم نہیں ہوئی تھی اور وہ بیرون ملک سے پارٹی کو بہتر انداز میں نہیں چلا پا رہے تھے، ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے انہیں پارٹی چیئرمین نامزد کیا ہے اور پارٹی کے تمام امور کی ذمے داری بھی میرے ہی سپرد کی ہے تاہم سابق صدر پارٹی کے بدستور سرپرست اعلیٰ رہیں گے۔ ان کابطور چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ استعفا الیکشن کمیشن کو بھی بھجوایا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے گزشتہ ہفتے سابق صدر پرویز مشرف کو وطن واپس آنے کا کہا تھا، عدالت نے حکم دیا تھا کہ وہ واپس آکر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں اور انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ انہیں ائرپورٹ پر سے گرفتار نہ کیا جائے بلکہ قانون کے مطابق وہ اپنے مقدمات کا سامنا کریں۔
مزید پڑھیں: - - -مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے،زرداری

 

شیئر: