Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قاتلوں نے پورا گھر اجاڑ دیا‘ ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل

سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا کے علاقے شمالی 11 میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک ہی خاندان کے 5 افراد کو قتل کردیا جن میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔ مقتولین کی شناخت طفیل، مجیدہ بی بی، بیٹوں میں کاشف اور ثمر اور بیٹی ثنا کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس ذرئع کا کہنا ہے کہ ارشد نامی بچہ بھی واقعہ میں شدید زخمی ہے جسے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبی حکام کے مطابق بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ جائے وردات سے پولیس نے ایک پستول برآمد کیا۔ تاحال یہ معلوم نہیں کیا جا سکا کہ قتل کی وجوہ کیا تھیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
 

شیئر: