Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہر برادران نے پیپلز پارٹی چھوڑدی

گھوٹکی... سابق وزیر اعلی سندھ اور پیپلز پارٹی کے رہنما علی محمد مہر اور ان کے بڑے بھائی سردار علی گوہر مہر نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ۔گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ سردار علی گوہر مہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضلع میں کوئی کام نہیں کرایا۔اس کے خلاف سکھر اور گھوٹکی اضلاع میں امیدوار کھڑے کریں گے۔بہت سوچ بچار کے بعد پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔ چھوٹے بھائی اور سابق وزیر اعلی سندھ علی محمد مہر نے بھی پی پی پی چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ علی محمد مہر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے بڑے بھائی کو منانے کےلئے کہا تھا۔ پارٹی نے علی گوہرمہر کی نارا ضی ختم نہیں کی اور معاملے کو حل نہیں کیا۔پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتا ہوں۔پیپلزپارٹی اب فریال لیگ بن چکی ہے جو پارٹی عوام کی خدمت نہ کر سکے اس میں نہیں رہ سکتے۔مہر برادران نے 2012 میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔6 سال کا عرصہ گزارنے کے بعد علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:ولید اقبال بھی ٹکٹوں کی تقسیم پر ناراض

شیئر: