Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحق ڈار اور نواز شریف کے بیٹوں کو انٹرپول کے ذریعے لانے کا فیصلہ

لاہور:  نیب نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ذرائع نے بتایا کہ لندن میں موجود نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز ایون فیلڈ ریفرنس سمیت 3 دیگر کیسز میں شریک ملزمان ہیں جبکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔ اس لیے انٹرپول میں تینوں ملزمان کی حوالگی کے لیے درخواست جمع کرائی جائے گی اور ان کے خلاف دستاویزی ثبوت بھی پیش کیے جائیں گے۔

شیئر: