Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3سعودی خواتین نے دنیا کو حیرت زدہ کردیا

جدہ .... 3سعودی خواتین ”ملاک الموصل“، روان بیک“ اور لینا حسین“ نے 40ممالک کے 23ہزار سے زیادہ امیدواروں پر سبقت حاصل کرلی۔ ایک بین الاقوامی کمپنی نے جمہوریہ پنامہ میں مقابلہ منعقد کیا تھا۔ امیدواروں کو ایک ارب ڈالر مالیت کا تجارتی مارکہ تیار کرنے کیلئے اعلیٰ درجے کی حکمت عملی تیار کرنے کا چیلنج دیا گیا تھا۔ مقابلہ 3مرحلوں میں ہوا۔ پہلا مرحلہ مملکت، دوسرا ہندوستان اور تیسرا مرحلہ پنامہ میں انجام دیا گیا۔ آخری مرحلے میں فرانس اور سعودی عرب کے درمیان زبردست ٹکر تھی۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کی طالبات نے پہلا نمبر حاصل کرکے فرانس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
 

شیئر: