Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھاندلی کے نتائج قوم کو بھگتنا پڑتے ہیں‘ نواز شریف

لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات اگر شفاف نہیں ہوئے تو بہت سے مسائل پیدا ہوں گے۔ لندن میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ الیکشن میں جب بھی دھاندلی ہوئی، اس کے نتائج قوم کے لیے گھناؤنے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ الیکشن صاف شفاف ہوںن لیگ کے انتخابی امیدوار کی گرفتاری سے متعلق نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے آدمی کو حراست میں لیا گیا ہے جس کو کچھ دن پہلے ہی کلین چٹ ملی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وجہ سے یہاں رہنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اپنی طور سے پوری کوشش کررہے ہیں تاہم اللہ سے دعا ہے کہ وہ کلثوم نواز کو جلد صحت یابی دے۔
مزید پڑھیں:- - - -آئی ایس آئی دفتر کے سا منے سڑک کھولنے کا حکم چیلنج

شیئر: