Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغا نستان میں امن کے امکانا ت روشن ہوگئے،ملیحہ لودھی

نیو یارک...اقوام متحدہ میں پاکستان کی  سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا راستہ سخت لیکن قابل عمل ہے۔ سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ پیشرفت سے امن وسلامتی کے امکانات روشن ہوگئے۔عیدالفطرپر3 روزہ سیزفائرسے جنگ میں 17 سال بعد غیرمتوقع ٹھہراوآیا ہے۔ چند دن کے لئے جنگ بندی سے بھی امید اورمواقع پیدا ہوئے ہیں۔طالبان کی قیادت میں سیاسی حل کیلئے بات چیت پرکافی ہم آہنگی ہے۔ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں پائیدارامن کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔ اشرف غنی اورامریکی وزیرخارجہ نے طالبان سے غیرملکی فورسز کے معاملے پرمذاکرات کا اشارہ دیا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا کی طاقتور فوج کی 17 سال جنگ بھی افغان مسئلہ حل نہیں کرسکی۔ افغانستان میں امن کا راستہ سخت لیکن قابل عمل ہے تاہم مذاکرات کے عمل کے ذریعے امن کی تلاش افغان حکومت، پڑوسیوںاور عالمی برادری کی ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ مستعفی

شیئر: