Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حنا ربانی کھر الیکشن نہیں لڑیں گی

لاہور ... سابق وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کی رہنما حنا ربانی کھر نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این اے 182 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے ریٹرننگ افسران کو 100نادہندگان کی جو فہرست فراہم کی تھی اس میں حنا ربانی کا نام بھی تھا ۔سابق وزیر خارجہ نے اپنی سیاست کا آغاز مشرف دور میں ق لیگ سے کیا تاہم بعد میں پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں۔ حنا ربانی کھر کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خار جہ اور وزیر خزانہ بننے کا اعزاز حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:پارٹی جہاں کہے گی الیکشن لڑونگی،مریم

شیئر: