Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کی جانب سے سمندر میں تحویل میں لیے گئے 31 پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی واپسی میں کامیاب ہوئے: اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  حکومتِ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے سمندر میں تحویل میں لیے گئے جہازوں پر سوار 11 پاکستانی شہریوں اور ایران کے 20 شہریوں کی کامیاب وطن واپسی یقینی بنا دی۔
اسحاق ڈار نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ تمام افراد کو سنگاپور کے ذریعے منتقل کیا گیا، جبکہ وہ بنکاک پہنچنے کے بعد اسلام آباد آنے والی پرواز میں سوار ہو چکے ہیں۔
اسحاق ڈار کے مطابق تمام شہری خیریت سے ہیں اور ان کی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جس کے بعد وہ واپسی کی پرواز پر سوار ہو چکے ہیں اور آج رات واپس پہنچ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کو بعد ازاں ان کے وطن واپس بھیجا جائے گا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، خصوصاً مشکل حالات میں پھنسے افراد کی حفاظت اور فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اسحاق ڈار نے سنگاپور کے وزیر خارجہ ویویان بالاکرشن، سنگاپور کے وزیر اعظم اور حکومتِ کا اس پورے عمل میں مسلسل تعاون اور رابطہ رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔
’میں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اپنے ایرانی بھائیوں کی واپسی کے لیے پاکستان پر اعتماد کیا۔  میں امریکی کی حکومت، خصوصاً وزیر خارجہ مارکو روبیو کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے 31 پاکستانی اور ایرانی شہریوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت کاری کے لیے قریبی تعاون اور رابطہ رکھا۔‘
 

شیئر: