Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

  اسلام آباد... نگراں حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاری کرلی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی ہے۔ وزارت خزانہ کو باضابطہ سمری ارسال کردی گئی ۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 6 روپے 20 پیسے ، لائٹ ڈیزل میں 10 روپے 50 پیسے اور مٹی کا تیل 12 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ واضح رہے نگراں حکومت پہلے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرچکی ہے۔
 

شیئر: