Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف : مکان میں آتشزدگی ، 15 زخمی

طائف ..... شہری دفاع نے المنتزہ محلے کے ایک مکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا ۔ مکان میں دھواں بھر جانے سے 15 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 10 کو اسپتال پہنچادیا گیا ۔ شہری دفاع کے ترجمان شادی الثبیتی نے سبق نیوز کو بتایا کہ ادارے کے کنٹرول روم میں اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے مکان میں موجود افراد کو باہر نکالا جو کثیف دھوئیں کی وجہ سے شدید مشکل میں مبتلا تھے ۔الثبیتی کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں سے 5 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے رخصت کر دیا جبکہ 10 افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا ۔ 
 

شیئر: