Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی بیوی کو جعل سازی کے ذریعے سعودی شہریت دلانے والا گرفتار

 دمام .....  جنرل پراسیکیوشن نے مقامی شہری کے خلاف جعل سازی کا مقدمہ دائر کر کے اس کا چالان عدالت کے سپرد کر دیا ۔ سعودی پر الزام تھا کہ اس نے اپنی یمنی بیوی کو سعودی ظاہر کرتے ہوئے اسے شہریت لے کر دی ۔ عکاظ اخبار کے مطابق مملکت کے مشرقی ریجن میں جنرل پراسیکیوشن کے ادارے میں مقامی شہری کے خلاف شکایت درج کرائی گئی کہ اس نے غلط بیانی کرتے ہوئے اپنی غیر ملکی بیوی کو سعودی ظاہر کیا ۔ تحقیقاتی ادارے میں سعودی کے خلاف کیس دائر کیا گیا ۔ دوران تحقیقات ملزم نے تمام الزامات کوقبول کرتے ہوئے تفصیلات بتادیں ۔ ملزم نے بتایا کہ اس نے اپنے ایک واقف کار کے ساتھ ملکر یہ کام کیا جس کا معاوضہ اس نے 27 ہزار ریال کی صورت میں وصول کیا ۔ رقم لینے کے بعد اس نے یمنی خاتون کو اپنی بیٹی ظاہر کرتے ہوئے عدالت میں نکاح کا اندراج کروایا جس سے یہ ظاہر ہو ا کہ خاتون سعودی شہری کی بیٹی ہے ۔ نکاح کا اندراج ہونے کے بعد اس کا شناختی کارڈ حاصل کر لیا گیا ۔ تحقیقات کے دوران خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے والدین کے ہمراہ سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہوئی تھی جہاں اسکی شادی اس شخص کے ساتھ ہو ئی تھی ۔ 

شیئر: