Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکنوں کے امور صحت سے متعلق قوانین کے حوالے سے تفتیشی مہم

ریاض .... وزارت محنت وسماجی بہبود آبادی کے ترجمان خالد اباالخیل نے کہا ہے کہ پیشہ ورانہ حفاظتی امور سے متعلق تفتیشی مہم کا آغاز آج سے کیاجارہا ہے ۔ سبق نیوز نے ترجمان وزارت محنت کے حوالے سے مزید کہا کہ وزارت محنت کی جانب سے کارکنوں کی صحت کے حوالے سے قواعد مقرر کئے ہیں جن پرعمل کرنا اشد ضروری ہے ۔ اس ضمن میں وزارت محنت کی ٹیمیں مملکت کے تمام شہروں میں اس حوالے سے تفتیشی مہم کا آغاز کر رہی ہیں تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جاسکے کہ کارکنوں کی صحت سے متعلق مناسب اقدامات کئے جارہے ہیں یا نہیں ۔ ابا الخیل نے مزید کہا کہ وزارت محنت کارکنو ں کی صحت اور انہیں فراہم کئے جانے والے ماحول کو یقینی بنانے کےلئے کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 25 ہزارریال تک جرمانہ عائد کیاجائے گا ۔ترجمان وزارت محنت کا کہنا تھا کہ مملکت میں کارکنوں کو بہترین ماحول فراہم کرنے کےلئے اداروں کو اس امر کا پابند بنایا جاتا ہے کہ وہ مقررہ قوانین پر عمل کریں ۔ اس ضمن میں وزارت محنت نے ٹول فری نمبر 19911بھی جاری کیا ہے جس پر خلاف ورزی کی شکایت درج کرائی جاسکتی ہے ۔ 
 

شیئر: