Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ فریقی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے ہرادیا

 
ہرارے: زمبابوے میں 3ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔فخر زمان اور آصف علی کی عمدہ بیٹنگ سے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 182 رنز بنائے جس کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 17.5 اوورز میں 108 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور فخر زمان نے اننگز شروع کی لیکن اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم نہیں کر سکے اور پہلی وکٹ 13 کے مجموعی ا سکور پر حفیظ کی گری جو صرف 7 رنز ہی بنا سکے۔اس کے بعد حسین طلعت کریز پر آئے مگر وہ بھی زیادہ دیر تک بیٹنگ نہیں کر سکے اور 44 کے مجموعی ا سکور پر 10 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔دوسرے اینڈ پر اوپنر فخر زمان ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے رہے اور طلعت کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کرنے آئے اور 16 رنز بنا کر ایک آسان کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد آنے والے بلے باز شعیب ملک اور فخر زمان نے اسکور کو 120 رنز تک پہنچایا تو فخر زمان 40 گیندوں پر 61 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔فخر کے آوٹ ہونے کے بعد آصف علی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے اور شعیب ملک کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ شعیب ملک نے 24 گیندوں پر 37 رنز بنائے۔زمبابوے کا آغاز اچھا نہ تھا۔ پاکستان کو پہلی کامیابی پہلے اوور میں ملی جب چبھابھا بغیر کوئی رن بنائے نواز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔زمبابوے کی دوسری وکٹ 22 کے مجموعی ا سکور پر گری جب مساکازا 7 رنز بنا کر حسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔مائر نے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کی اور مساکنڈا کے ساتھ مل کر ا سکور 53 رنز تک لے گئے لیکن ان کو نواز نے 27 کے انفرادی سکور پر آوٹ کر دیا۔ پاکستان کو چوتھی کامیابی شاداب نے دلوائی جب انھوں نے مور کو 2 رنز پر بولڈ کیا۔چگومبرا بھی پاکستانی بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کر سکے اور 14 رنز بنا کر حسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔زمبابوے کی چھٹی وکٹ 102 کے مجموعی ا سکور پر گری۔ مساکنڈا نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 35 گیندوں میں 43 رنز اسکور کئے۔ ان کو شنواری نے آوٹ کیا۔ چسورو کو عثمان نے صرف ایک رن پر آوٹ کیا۔ چسورو کے آوٹ ہونے کے بعد جلد ہی رائن بھی نو رنز ا سکور کر کے آوٹ ہو گئے۔زمبابوے کے نویں آوٹ ہونے والے کھلاڑی مزربانی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے محمد حفیظ کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ زمبابوے کے آخری کھلاڑی جاروس چوٹ لگنے کے باعث بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔ 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کے علاوہ آسٹریلیا بھی شامل ہے۔ 

شیئر: