Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے پیپلز پارٹی کے خلاف متحد

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے کے مابین پیپلز پارٹی کو انتخابات میں شکست دینے کے لیے تعاون پر اتفاق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ فنکشنل کے پیر صدر الدین راشدی کی زیر سربراہی ایک وفد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر مقبول صدیقی سے ملاقات کی جس میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سردار عبدالرحیم اور نند کمار بھی شامل تھے جبکہ ایم کیو ایم کی طرف سے سینئر ڈپٹی کنوینیئر عامر خان، فیصل سبزواری اور اسلم بھٹو نے شرکت کی۔ اہم اجلاس میں دونوں جماعتوں نے ملکی سیاسی صورت حال، آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات اور آپس میں سیاسی تعاون پر بات چیت کی۔ فریقین نے فیصلہ کیا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف جہاں ضرورت پڑی ایک دوسرے کی حمایت کریں گے ۔ اور مختلف قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ایک دوسرے سے تعاون کیا جائے گا۔
 

شیئر: