Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھمکیاں مل رہی ہیں،عائشہ گلالئی

اسلام آباد... تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کے لوگ مجھے اور میری جماعت کے امیدواروں کو دھمکیاں دے رہے ہیں،جب سے پارٹی بنی ہے تب سے ہمیں دھمکیاں مل رہی ہیں ۔ہمارے لوگ جو دفتر کھولتے ہیں ان کو بھی وہاں مارنے کے لیے پہنچ جاتے ہیں ۔تحریک انصاف نیازی گروپ یہ کام کر رہا ہے پھر بھی ہم ڈرنے والے نہیں۔منگل کو الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلالئی نے کہا کہ انتخابات کے لئے پورے ملک سے 16امیدوار کھڑے کئے ہیں۔عمران نیازی کے مقابلے میں این اے 131 سے مظفر بھٹی کو کھڑا کیا گیا ہے۔وہاں زبردست مقابلہ ہو گا۔4حلقوں سے میں خود الیکشن لڑ رہی ہوں ۔2حلقوں سے خواجہ سراوں کو ٹکٹ دیئے ہیں۔ این اے 142سے ارسلان نایاب جبکہ جہلم کے حلقہ پی پی 26سے مجاہد محمود کو ٹکٹ دیئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ میری جماعت کے امیدواروں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔میرے موبائل پر بھی مجھے دھمکیاں ملی ہیں۔قوم دیکھ لے اس قسم کے لوگ جو غنڈہ گردی کر تے ہیں جو صحافیوں کو مارتے ہیں،جو خواتین کو گالیاں دیتے ہیں۔ تحریک انصاف نیازی گروپ یہ کام کر رہا ہے پھر بھی ہم ڈرنے والے نہیں۔
مزید پڑھیں:ہر طرح سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں،بلاول
 

شیئر: