Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بوندا باندی‘ شہریوں میں خوشی کی لہر

کراچی:  کئی ماہ سے جاری شدید گرمی اور بارش کی پیش گوئیوں کے بعد آج صبح کراچی میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، جس سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع کے مطابق شہر میں کئی دن سے بادلوں کی آنکھ مچولی جاری تھی جبکہ چند روز کچھ علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی تاہم اس کے بعد دوبارہ گرمی کے باعث شہری مایوسی کا شکار تھے۔ گزشتہ روز ایک بار پھر محکمہ موسمیات کی جانب سے بوندا باندی کی پیش گوئی کی گئی تھی جس کے بعد آج سمندری ہوائیں چلنے سے موسم خوبصورت ہوگیا۔ ماہرین کے مطابق آج موسم خوشگوار رہے گا اور مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوگی۔کراچی کے شہریوں نے موسم کے بدلتے ہی اس لطف اندوز ہونے کے لیے سمندر کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں سمندری ہواؤں کی رفتار آج 15 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ رہے گی اور درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -لاہور ، مال روڈ پر شگاف پڑنے کی تحقیقات

شیئر: