Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف خاندان کیخلاف ریفرنس‘ فیصلہ جمعہ کے روز

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ جمعہ کے روز سنایا جائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کی نیب عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد شریف خاندان کے خلاف اہم ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ قبل ازیں عدالت میں استغاثہ اور دفاعی وکلا نے اپنے اپنے حتمی دلائل بھی عدالت میں پیش کیے۔ جس کے بعد نیب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزمان کو جمعہ کے روز پیش ہونے کے نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔واضح رہے کہ کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز، ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر بھی ملزم نامزد ہیں۔ یہ تینوں افراد عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں تاہم نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نواز پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے عدالت نے دونوں کو اشتہاری قرار دیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -ایون فیلڈ ریفرنس، نواز شریف کو سزا ہوگی؟

شیئر: