Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو ایس سی کمیشن کے چیئرمین کی دھمکی

علی گڑھ۔۔۔۔قومی ایس سی کمیشن کے چیئرمین رام شنکر کٹھیر یا نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو  ) کو دھمکی آمیز لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ 22.5فیصد ریزرویشن کا انتظام کرنے کی کمیشن کی سفارش پر عمل نہیں کریگی تو اسے ملنے والی امداد بند کروادیںگے۔ کٹھیریا نے اے ایم یو کے سینیئر افسران سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ اگر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذمہ داران اے ایم یو کو اقلیتی ادارہ ثابت کرنے کے کمیشن کے تحریری سوال کا ایک ماہ کے اندر مناسب جواب نہیں دیتے تو وہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن ( یو جی سی ) سے ایم ایم یو کو ملنے والی تمام گرانٹس روکنے کو کہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نے اب فیصلہ کیا ہے کہ وہ اے ایم یو کے اقلیتی ادارے کے دعوے کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں زیر التویٰ کیس میں فریق بنے گا۔واضح رہے کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت نے اے ایم یوکے اقلیتی درجہ کے خلاف سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرکے اے ایم یو کے دعوے کو مسترد کردیا ۔ ایس سی کمیشن کے چیئرمین اور اے ایم یو افسر ان کی میٹنگ میں کارگزار وائس چانسلرپروفیسر تبسم شہاب نے بھی شرکت کی۔ واضح ہو کہ حال ہی میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اے ایم یو اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایس سی اور ایس ٹی کیلئے ریزرویشن کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں:- - - -پنجاب میں بارشیں‘ لاہور ڈوب گیا‘ ہلاکتیں 15 ہوگئیں

شیئر: