Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوٹ مار کرنیوالے 2پاکستانیوں کے سر قلم

ریاض۔۔۔۔مقامی حکام نے قتل و غارتگری، چوری اور رہزنی کیلئے گروہ تشکیل دینے والے 2پاکستانیوں کو ریاض میں سرقلم کرکے نشان عبرت بنا دیا۔ سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ پاکستانی شہری آدم خان ایاس خان اور اسد محمد یوسف جان نے قتل وغارتگری، چوری و لوٹ مار کیلئے گروہ تشکیل دیا تھا ۔ یہ دونوں غیر ملکیوں کو چکمہ دیکر بلاتے ، انہیں قتل کرکے لوٹ لیتے اور ان کی لاشیں پھینک دیتے تھے۔ سیکیورٹی فورس نے مختلف رپورٹوں کے تناظر میں ان دونوں کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا ۔پوچھ گچھ پر ان کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی۔ دونوں کو عدالت میں پیش کردیاگیا ۔ الزامات ثابت ہونے پر دونوں کو حد الحرابہ کی سزا سنا دی۔اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی فیصلے کی توثیق کردی تھی۔
مزید پڑھیں:- - - -قطر جانیوالوں کی تعداد میں 40فیصد کمی

شیئر: