Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں10913مشکوک افراد گرفتار

ریاض۔۔۔۔سعودی امن عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 10ہزار 913افراد کو مشکوک حالت میں گرفتار کیا گیا ۔3ہزار 585فوجداری کے مقدمات درج کئے گئے۔ 841مقدمات امن عامہ کی خلاف ورزی کے تھے جبکہ 4687گرفتاریاں شک شبہ کی بنیاد پر عمل میں آئیں۔ 7مشین گنیں،13بندوقیں 1739کارتوس،91پستول اور 73سادہ ہتھیار ضبط کئے گئے۔ 852شراب کی بوتلیں، 59شراب کے گیلن بھی ضبط کئے گئے۔ 3287نشہ آور گولیاں اور 756حشیش کی گانٹھیں پکڑی گئیں۔
مزید پڑھیں:- - - -لوٹ مار کرنیوالے 2پاکستانیوں کے سر قلم

شیئر: