Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکشن بائیکاٹ ن لیگ کا جمہوریت کش عمل ہوگا‘ شاہ محمود

ملتان:  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہا ہے کہ آج نیب کی عدالت سے ہونے والے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی تو اپنا شوق پورا کرلے، تاہم اس کا مطلب جمہوریت کشی سمجھا جائے گا۔ملتان میں مخدوم شیر شاہ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے خود شہباز شریف کو پارٹی صدارت سونپی، یعنی سپریم کورٹ کا فیصلہ نواز شریف قبول کرچکے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوازشریف الیکشن کابائیکاٹ کرنے کی غلطی نہیں کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کا منشور آچکا ہے ،11 نکات کاایجنڈا عوام کے سامنے پیش کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی دکھائی نہیں دے رہی، تیر ہے ہی نہیں تو تیر چلے گا کہاں، جیپ کے ساتھ ہمارا مقابلہ نہیں ہے ، ہمیں نگراں حکومت سے شفاف الیکشن کروانے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -شریف خاندان سے متعلق اہم فیصلہ تاخیر کا شکار

شیئر: