Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد حسن کے گھر پر چھاپا‘ کمپیوٹر، دستاویزات، ڈیٹا برآمد

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری اور نیب میں جاری آشیانہ اقبال پروجیکٹ کیس کے ملزم فواد حسن فواد کے گھر پر قومی احتساب بیورو نے چھاپہ مارا اور کارروائی کے دوران اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے چھاپے کے دوران 2 لیپ ٹاپ کمپیوٹر اور ملزم فواد حسن کی گاڑی میں موجود 5 موبائل فونز بھی قبضے میں لے لئے ہیں۔ قبضے میں لی گئیں دستاویزات میں بہت سے کاغذات ملکی سالمیت سے متعلق ہیں، جبکہ موبائل فونز میں ایک بلیک بیری بھی ہے جس کا پاس ورڈ نیب حکام نے فواد حسن سے حاصل کرلیا ہے۔ فواد حسن فواد کے بیگ سے 30 سے زائد یو ایس بی بھی قبضے میں لی گئی ہیں، جبکہ لیب ٹاپ اور موبائل فونز کا فارنسک آڈٹ شروع کردیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ نوازشریف کے کے سابق پرنسپل سیکرٹری اور آشیانہ اقبال پراجیکٹ اسکینڈل کے ملزم فواد حسن فواد 19 جولائی تک ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔
 

شیئر: