Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کرپشن کے الزام سے بری؟

  اسلام آباد ... احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزمان نواز شریف ،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو فرد جرم میں نیب آرڈیننس کی شق 9 اے(4) کے تحت لگائے گئے کر پشن کے الزام سے بری کر دیا ۔نواز شریف کو آمدن سے زائد اور بے نامی دار کے نام سے جائداد بنانے پر نیب آرڈیننس کی سیکشن 9A-5 کے تحت سزا اور جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیب آرڈیننس کی سیکشن 9 اے فائیو زیرکفالت افراد یا بے نامی دار کے نام جائداد بنانے سے متعلق ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ 1993 میں مریم نواز کی عمر 20 سال، حسین نواز 17سال اور حسن نواز 15 سال کے تھے۔اس وقت تینوں ملزمان کم عمر تھے اپارٹمنٹس خریدنے کے وسائل انکے پاس نہیں تھے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عام طور پر بچے والدین کے ہی زیر کفالت ہوتے ہیں۔ سابق وزیراعظم یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہوں نے بچوں کو رقم نہیں دی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حسن نواز کے انٹرویو کے مطابق بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس انکے زیر استعمال رہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزمان پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں کر سکا تاہم بے نامی دار اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ثابت ہو ا ہے۔ تمام مجرمان کو اپیل میں جانے سے پہلے سرنڈر کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں:نواز شریف کو 11 اور مریم کو8 سال کی سزا کیوں ؟

شیئر: