Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹروڈو سے ملاقات کریئر کی بلندی ہے ،حریم فاروق

پاکستانی اسٹارز، انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر کامیاب بنانے کےلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اداکارہ حریم فاروق اس وقت کینیڈا کے دورے پر ہیں جہاں دارالحکومت اوٹاوا میں ان کی جسٹن ٹروڈو سے ملاقات ہوئی۔ حریم فاروق نے اس ملاقات کی تصاویر مداحوں سے انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ یہ لمحہ میرے کریئر کی بلندی ہے کہ مجھے جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کا موقع ملا۔انہوں نے بتایا کہ کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ساتھ ہی فلموں، ڈراموں، موسیقی اور ٹیلنٹ کے اشتراک سے دونوں ممالک کو قریب لانے کے حوالے سے بھی تفصیلی بات ہوئی۔ آخر میں حریم فاروق نے اپنے تمام مداحوں کی محبت اور ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ حریم فاروق ”دیار دل،صنم“ اور’ ’موسم“ جیسے کامیاب ڈراموں کے علاوہ فلم ”دوبارہ پھر سے“ اور’ ’پرچی“ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ 
 

شیئر: