Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم ایم اے کراچی میں بڑا جلسہ کرے گی

کراچی ...متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم اوررابطہ عوام مہم کے سلسلے میں کراچی میں اتوار 15جولائی کوحسن اسکوائر مین یونیورسٹی روڈپر بڑے جلسے کا اعلان کیا ہے ۔ جس سے مجلس عمل کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔ رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں اتوار 8جولائی کو کراچی میں 7مقامات پر عوامی اجتماعات ہوں گے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق خطاب کریں گے ۔ مجلس عمل کراچی کے صدر و امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں متحدہ مجلس عمل کا منشور بھی پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ اب عوام 25جولائی کو کراچی کا مقدمہ لڑنے اورعوام کی ترجمانی کر نے والوں کو ووٹ دیں ۔انہوںنے کہا کہ آج کراچی میں پانی کا شدید بحران ہے۔سندھ میں پیپلز اورایم کیو ایم دونوں اقتدار میں رہی ہیں ۔ یہ جماعتیں کراچی کے شہری اداروں پر بھی قابض رہی ہیں ۔ کراچی میں پانی کے بحران کی 100فیصد ذمہ داری پیپلز پارٹی ، ایم کیو ایم اوروفاقی حکومت پرعائد ہو تی ہے ۔انہوںنے کہا کہ مجلس عمل کراچی میں پانی کے مسئلے کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر حل کرائے گی ۔
مزید پڑھیں:ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان رابطے بحال

شیئر: