Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے سب سے بڑے طیارے کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈنگ

اسلام آباد... دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے اے 380 نے اتوار کواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے ۔ واٹر سیلیوٹ سے استقبال کیا گیا ۔ طیارہ 650 مسافروں کو دبئی سے اسلام آباد لے کر پہنچا ۔ اس میں 878 مسافرں کی گنجائش موجود ہے ۔ اس سے قبل پاکستان کے 42 میں سے کسی بھی ایئرپورٹ پر اتنے بڑے جہاز کے اترنے کی سہولت نہیں تھی ۔ طیارہ 2 گھنٹے قیام کے بعد واپس دبئی روانہ ہو گیا ۔ 10 بوگیوں والی ٹرین جتنے مسافر لانے کی گنجائش والا طیارہ 2005 میں فرانسیسی کمپنی ایئربس نے متعارف کرایا ۔ 4 رولز رائس انجن والے طیارے کا سپر جمبو جیٹ اے 380 کی اونچائی 79 فٹ ، چوڑائی 262 فٹ اور 8200 ناٹیکل میل پر 950 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی صلاحیت ہے ۔ سپر جمبو جیٹ اے 380 اتنا بڑا اور دیوہیکل طیارہ ہے کہ ایئرپورٹ پر اس کے پاس کھڑے طیارے بونے معلوم ہوتے ہیں ۔
 

شیئر: