Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاطمہ جناح کا51 واں یوم وفات

کراچی:  بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کا 51 واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے۔ مادر ملت فاطمہ جناح 31 جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے انگریز کے خلاف آزادی کی جنگ میں نہ صرف بانی پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ وہ بے شمار دوروں میں ان کے ساتھ بھی رہیں۔ تاریخ کی کتابوں سے پتا چلتا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اپنی بن سے اکثر مختلف و سیاسی معاملات میں مشاورت بھی کیا کرتے تھے۔فاطمہ جناح کا انتقال 9 جولائی 1967ء کو ہوا۔ جس کی مناسبت سے آج ملک بھر میں ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -شریف فیملی کوسزا، آپ کا کیا خیال ہے؟

شیئر: