میرا اکاﺅنٹ بند کیوں؟

باحہ ...باحہ کے ایک شہری عوض الزہرانی نے شکوہ کیا ہے کہ وہ 5ماہ قبل مطلوبہ رقم ادا کرچکا ہے۔ اس کے باوجود بینک انتظامیہ اسکا اکاﺅنٹ منجمد کئے ہوئے ہے۔ الزہرانی نے واضح کیا کہ ساری کارروائی قانو ن کے مطابق انجام پاچکی ہے تاہم مالیاتی اتھارٹی کو خط لکھنا تھا جو نہیں لکھا گیا ،اسی وجہ سے ابتک اس کا اکاﺅنٹ بند ہے۔ الزہرانی نے عہدیداروں سے اپیل کی کہ اسکا اکاﺅنٹ کھلوائے اور غیر قانونی طریقے سے جتنی مدت تک اسکا اکاﺅنٹ بند رکھا گیا، اسکا اسے معاوضہ دیا جائے۔
 

شیئر: