Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی کے 100 سے زائد ایس ایچ اوز تبدیل

کراچی:  رواں ماہ ہونے والے عام انتخابات سے پہلے سندھ کے اعلیٰ افسران کے تبادلوں کے بعد اب کراچی پولیس کے 107 ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے 107 تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں جن کے مطابق ایس ایچ اوز کا ایک سے دوسرے ضلعے میں تبادلہ کیا گیا ہے ۔
جاری کیے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق کئی برس سے بوٹ بیسن تھانے میں تعینات نصیر تنولی کا تبادلہ کرتے ہوئے ایس ایچ او سرجانی کا تبادلہ بوٹ بیسن تھانے میں کردیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او سرور خان کو لانڈھی سے تبادلہ کر کے تھانہ بریگیڈ تعینات کر دیا گیا ہے۔ شعیب قریشی کو تھانہ آرام باغ، خالد عباسی کو تھانہ گلستان جوہر، ارزد اعوان کو شرافی گوٹھ سے لیاقت آباد جبکہ شمع افروز تھانہ وومین سائوتھ،غزالہ پروین کو ساحل تھانے کا چارج دے دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -پشاور حملے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا‘ ہلاکتیں 21 ہو گئیں

شیئر: