Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلثوم نواز نے30 دن بعد آنکھیں کھول دیں

  لندن ...سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز نے آنکھیں کھول دیں ۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر بتایا کہ 30 دن بعد والدہ نے چند سیکنڈ کے لئے پہلی مرتبہ آنکھیں کھولی ہیں لیکن میں نہیں جانتی کہ انہوں نے دیکھا یا ہمیں پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی بے ہوشی کی حالت میں اور وینٹی لیٹر پر ہیں مریم نواز نے عوام سے دعاوں کی اپیل بھی کی ۔دریں اثناءمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوشش کی جا رہی کہ عوام کو کنفوژ کیا جا ئے پہلے کوشش کی گئی کہ وطن واپس نہ آئیں اب جبکہ واپسی قریب ہے تو طر ح طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کارکنوں کو مجھے کوئی پیغام دینے کی ضرورت نہیں ۔ن لیگ کے کارکن پرامن ہیں اور پر امن رہیں گے۔ پاکستان میں جو بھی ترقتاتی کام ہوئے ہیں وہ ن لیگ نے کرائے ہیں۔ جو تعمیر کرتے ہیں وہ اسے توڑتے نہیں ۔ ن لیگ کی تاریخ تشدد کی نہیں ۔ یہ ان لوگوں کا کام ہے جو جلاو گھیراو کی سیاست کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:میرے بچوں کو کس بات کی سزا ملی،والدہ نواز شریف

شیئر: