Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اسکالر نے نیا بیکٹیریا دریافت کرکے مملکت کا نام روشن کردیا

لندن.... طائف یونیورسٹی سے بیالوجی میں گریجویشن کرکے برطانیہ کی بینگور یونیورسٹی سے ماسٹرز کرنے والے سعودی اسکالر حامد بن احمد الشھیب نے نیا بیکٹیریا دریافت کرکے یونیورسٹی کے اساتذہ اور ذمہ داران کے دل جیت لئے۔ انہوں نے ریسرچ پروجیکٹ کے تحت نئے بیکٹیریا پر کام کیا تھا۔ برطانوی یونیورسٹی کے ارباب سعودی اسکالر کے نام سے نئے بیکٹیریا کی دریافت کا پروانہ جاری کرانے کی کارروائی کررہے ہیں۔ الشھیب اب بھی نئے بیکٹیریا کی تفصیلات دریافت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ برطانوی یونیورسٹی میں اپنے خرچ پر تعلیم حاصل کررہے تھے۔ ایک ماہ قبل ہی خادم حرمین شریفین اسکالر شپ پروگرام میں ان کانام شامل کرلیاگیا ۔ 

شیئر: