Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کیلئے اقتصادی حالات دھماکہ خیز بنا دیئے، اقوام متحدہ

 برسلز.... یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کیلئے اقتصادی حالات دھماکہ خیز بنادیئے۔ اسرائیل نے کیرم شالون چیک پوسٹ بند کرنے کا فیصلہ کرکے غزہ میں اقتصادی مشکلات پیدا کردیں۔ اس پابندی سے انسانیت نواز امدادی سامان کی ترسیل مستثنیٰ ہوگی ۔ اسرائیل نے فلسطینیوں کے لئے ماہی گیری کا علاقہ بھی محدود کردیا ہے۔ برسلز میں یورپی دفتر خارجہ کی ترجمان نے جمعہ کو اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ یورپی یونین میں شامل ممالک اسرائیل سے اس کے برعکس فیصلوں کی توقعات وابستہ کئے ہوئے تھے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یورپی یونین میں شامل ممالک فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگیوں کو قابو کرنے کے لئے اقوام متحدہ اور دیگر شریک فریقوں کی مکمل تائید و حمایت کرینگے۔ یورپی یونین نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ غزہ میں انسانی حالات کو بہتر بنانے او ر برسر پیکار فلسطینی گروپوں کے درمیان مصالحت کا ماحول ٹھیک کرنے پر بھی توجہ مرکوز کی جائیگی۔ فی الوقت تمام فریقو ںکی توجہات کا محور یہی ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ اسرائیل برسہا برس سے غزہ پٹی کی ناکہ بندی کئے ہوئے ہے جس سے وہاں نہ صرف معاشی حالات ابتر سے ابتر ہوتے چلے جارہے ہیں بلکہ صحت مسائل اور سماجی معاملات بھی بگڑتے چلے جارہے ہیں۔

شیئر: