Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستونگ خود کش دھماکہ ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

  مستونگ ..بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد130 ہوگئی ۔ 122 زخمیوں میںسے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔جاںبحق ہونے والے سراج رئیسانی کی تدفین ان کی اہلیہ اور صاحبزادے کی بیرون ملک واپسی پر ہوگی ۔ صوبہ بھر میں3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابی سرگرمیاں معطل کردیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں مرنےوالے افراد کی تعداد اس حد تک بڑھ گئی کہ اسپتال کے مردہ خانے میں میتیں رکھنے کی جگہ کم پڑگئی ۔کچھ میتوں کو شعبہ حادثات میں رکھا گیا ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مستونگ میں ہونے والا دھماکہ خودکش تھا۔دھماکے میں 16 سے 20کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا ۔

شیئر: