Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے ساتھ بڑی گیم ہوگئی،عمران

  مردان ... تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ کل بڑی گیم ہوگئی ۔ انہیں کہا گیا تھا کہ لاکھوں لوگ استقبال کریں گے۔ 20کروڑ عوام میں سے صرف چند ہزار سڑکوں پر آئے۔ شہباز شریف مال روڈ پر گاڑی میں چھپا بیٹھا رہا۔ نواز شریف کے ساتھ شہباز نے بڑی گیم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بم دھماکے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش ہے۔ جب بھی نوازشریف پربراوقت آتاہے۔ملک میں دھماکے شروع ہو جاتے ہیں ۔ مردان اور صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بم دھماکوں کی سازش ملک سے باہر ہوتی ہے لیکن ساتھ اندر والے دیتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو پاکستان میں ہونے والا انتخابی عمل پرامن نہیں دیکھنا چاہتے۔ کچھ لوگ چاہتے ہیں پاکستان میں فساد ہو اور الیکشن والے دن لوگ نہ نکلیں۔مجھے کہا گیا آپ کی جان کو خطرہ ہے۔ صوابی، مردان اور ٹیکسلا کا جلسہ منسوخ کر دو۔ خطرہ ہے تو کیا بنی گالہ میں جاکر بیٹھ جاوں۔انہوں نے کہا کہ ڈرنے والے ہیں نہ جھکنے والے۔ جلسے نہیں روکیں گے۔ بم دھماکوں کے باوجود 23 جولائی تک جلسے کرتے رہیں گے۔ اللہہ نے موت کا جو وقت مقرر کیا ہے اسی وقت آنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ایسے شخص کو لیڈر نہ مانیں جس کا پیسہ، جائیداد اور کاروبار ملک سے باہر ہو۔جن لوگوں کا جینا مرنا پاکستان سے باہر ہو وہ عوام سے مخلص کیسے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے3 مرتبہ وزیر اعظم بنے۔ ان کے بیٹوں کی کمپنی کے اکاونٹس میں 300 ارب روپے سے زائد ہیں۔ نیب نے جب بیٹوں سے کہا ہمیں آکر بتائیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا تو انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کے شہری ہی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بمبینو سنیما کے ٹکٹ بلیک کرنے والے آصف زرداری بتائیں کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔یہ پاکستانی عوام کا پیسہ تھا جو ملک سے باہر چلا گیا۔ زرداری اوران کی بہن کو35ارب روپے کاجواب دینا ہے۔انہوںنے کہا کہ اقتدار کے لئے باریاں لینے والوں کی وجہ سے ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ۔جو پیسہ عوام پر خرچ کرنا ہو وہ ملک سے باہر چلا جاتا ہے۔ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی۔ نواز شریف کرپشن کا گاڈ فادر اور زرداری بادشاہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا ایک روپیہ ملک سے باہر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ21 سال کرکٹ کے گراونڈ میں مقابلہ کرنا سیکھا ہے۔ اپنے مخالف کو کبھی کمزور نہ سمجھو۔
مزید پڑھیں:نواز شریف اور مریم کو دھوکہ دیا گیا،اعتزاز
 

شیئر: